Loading
لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی فلپائنی خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوئی، جس پر ایس ایچ او ڈیفنس بی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ غیر ملکی خاتون کے شوہر Ihekandu Ikechi Simon کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایس پی کینٹ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا، جس پر ایس پی کینٹ نے ٹیمیں تشکیل دیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد بلال اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل