Wednesday, April 08, 2026
 

تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر

 



سابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش حکومت نے موجودہ بورڈ کو تحلیل کر کے نیا سیٹ اپ قائم کردیا، امین الاسلام بلبل کی چھٹی ہوگئی، عبوری کمیٹی کا کام آئندہ 90 دن میں انتخابات کرانا ہوگا۔ تبدیلی کو کرکٹ گورننس میں اصلاحات اور بین الاقوامی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق صدر امین الاسلام بلبل کو ہٹانے کی وجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملات اور انتظامی تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ بنگلادیش پہلے ہی بھارت کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب امین الاسلام نے بی سی بی انتخابات میں مداخلت کا الزام پھر رد کرتے ہوئے کسی بھی بے ضابطگی میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل