Friday, April 10, 2026
 

مذاکرات کی حکومتی دعوت پر مشاورت کیلیے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا اجلاس آج ہوگا

 



تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوگا جہاں اہم سیاسی امور پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر مشاورت کی جائے گی جبکہ راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل