Loading
شکردرہ غرہ کلے میں خالد مرحوم نامی شخص کی مکان کی چھت اچانک گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے نتیجے میں دو بچیاں بھی شدید زخمی ہوئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کوسول اسپتال شکردرہ منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زوجہ خالد عمر 50 سال اور زوجہ فہیم اللہ عمر 20 سال سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں مومنہ بی بی دختر فہیم اللہ عمر 16 ماہ اور مسمات (ع) دختر نامعلوم عمر 12 سال شامل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل