Friday, April 10, 2026
 

سپرنیٹ سیکیور سلوشنز  کا مقامی بینک کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر سائبر سیکیورٹی معاہدہ

 



سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے اپنی ذیلی کمپنی سپرنیٹ سیکیور سلوشنز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ایک معروف بینک کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کا سائبر سیکیورٹی معاہدہ کرلیا ہے۔ سپرنیٹ سیکیورسلوشنز نے پاکستان کے ایک سرفہرست بینک کے ساتھ 5سالہ معاہدہ کیا ہے۔ سال 2021 میں کیے گئے پہلے 5سالہ معاہدے کی کامیاب تکمیل کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان طویل المدّتی کاروباری تعلقات کے تسلسل کی عکاسی ہے۔ نئے معاہدے کے تحت سپرنیٹ سیکیور سلوشنز، بینک کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ جدید اوراپ گریڈڈ سائبر سیکیورٹی سلوشن فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت اینڈ پوائنٹ سیکیورٹی سسٹمز نافذ کیے جائیں گے جو ملک بھر میں بینک کے 10ہزار سے زائد ملازمین کے ڈیجیٹل ماحول کو تحفظ فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ شعبہ مالیاتی اداروں کے لیے سائبررسک کے حساس ترین پہلوؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ملٹی ملین ڈالر کا معاہدہ اگلے 5سالوں میں اس کے سائبر سیکیورٹی ریونیو پائپ لائن میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس معاہدے کے علاوہ سپرنیٹ سیکیورسلوشنز پہلے ہی اس بینک کے ساتھ 3سالہ خصوصی رسائی کے انتظام کے سلوشن پر کام کررہی ہے جبکہ کمپنی ماضی میں بھی بینک کے بین الاقوامی آپریشنز کے لیے مختلف سائبر سیکیوریٹی خدمات فراہم کرچکی ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے معاہدے کے مالیاتی اثرات پورے معاہدے کی مدت کے دوران مثبت رہنے کی توقع ہے، جو اس کی طویل المدّتی ترقی کی حکمتِ عملی کو مزید تقویت دیں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سپر نیٹ ٹیکنالوجیز ہائی ویلیو ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور سائبر سیکیوریٹی کے شعبوں میں اپنی موجودگی کو تیزی سے بڑھارہی ہے اور خود کو انٹر پرائز اور مالیاتی شعبے کے کلائنٹس کے لیے ایک اہم ٹیکنالوجی پارٹنر کے طورپر مستحکم کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل