Friday, April 10, 2026
 

لاہور: گھریلو ناچاقی پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

 



ہنجر وال میں گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس ٹیم نے ملزم محمد عثمان کو راوی روڈ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنے عزیر و اقارب کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔  پولیس کے مطابق  ملزم نے بروز بدھ اپنے والد کو پمپ ایکشن سے 3 فائر کرکے قتل کیا تھا، واقعے کا مقدمہ 1215/26 مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل