Loading
کراچی کے علاقے کورنگی میں دن ہو یا رات، لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے۔
کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے واردات کی۔ دو ملزمان دکان کے باہر الرٹ کھڑے رہے جبکہ دو نقاب پوش افراد دکان میں داخل ہو گئے۔
ملزمان نے دکاندار پر تشدد کیا، پستول چیمبر کیا اور دکان میں موجود ایک شخص کو جگا کر تھپڑ بھی مارا۔ بعد ازاں ملزمان نقدی رقم بیگ میں بھر کر موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل