Wednesday, April 08, 2026
 

عمران خان کی نظرثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

 



سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہتک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ بعد ازاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن پر آج سماعت ہوئی، جو جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ دعوےدار جب تک درخواست نہیں دیتا تب تک حق دفاع ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ہماری طرف سے اعتراضات دائر کیے گئے۔ عدالت نے ہمیں جواب جمع کروانے کا حکمنامہ بھی ساتھ رکھا۔ وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے مارچ 2022 میں اعتراضات فائل کیےتھے۔ اکتوبر 2022 میں اعتراضات ٹرائل کورٹ نے مسترد کردیے۔ زائد المیعاد کی بنیاد پر عدالت نے ہمارا حق دفاع ختم کیاتھا۔ اس موقع پر انہوں نے عدالت سے ٹرائل کورٹ کو حق دفاع دوبارہ بحال کرنے کی استدعا  بھی کی جب کہ شہباز شریف کے وکیل کی حق دفاع بحال کرنے کی مخالفت کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل