Wednesday, April 08, 2026
 

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر پاکستانی اداکار کا ردعمل

 



امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر پاکستانی اداکار وٹی وی میزبان احسن خان کی جانب سے موجودہ حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے انسٹاگرام پیچ پر نامور اداکار احسن خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اپنا ردعمل دیا۔  ویڈیو میں احسن خان نے امریکا اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اٹھ کر بہت اچھی خبر سننے کو ملی ، آج بہت اچھا دن ہے۔         View this post on Instagram                       ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرواکر عالمی امن کے حوالے سے جو پاکستان نے کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ احسن خان نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اس کامیابی پر جشن منانا چاہیے اور خاص طور پر ہماری حکومت مبارکباد کی سب سے زیادہ مستحق ہے کیوں کہ انہوں نے ایسا کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آگے بھی اسی طرح چلیں اور ابھی بھی وقت ہے ہم سب کو متحد ہوجانا چاہیے۔  واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندی ہوگئی۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی اعلیٰ قیادت 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل