Loading
بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم بھارت کی شرمناک تاریخ کا سیاہ باب ہیں
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
مودی نے دہشتگردی کو جواز بنا کر ہندوتوا نظریہ کے اسیرغنڈوں کوکشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے چھوڑ دیا۔ انتہا پسند بی جے پی نے مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر سے بے دخل کرنے کیلئے سرعام قتل کی دھمکیاں دیں۔
مقبوضہ کشمیر کے رہنما وں نے 2 ہزار کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور پرتشدد واقعات پر کڑےسوال اٹھائے۔ مودی نے ریاستی جبر کو مزید بڑھاتے ہوئے بھارت بھر میں کشمیری طلباء کی زندگی اجیرن بنا دی۔
مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی مسماری اور خواتین سے ہراسانی کے واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل