Saturday, May 02, 2026
 

کراچی: ٹریلر کے نیچے سوئے 2 مزدوروں کے کچلنے کا واقعہ، سی سی ٹی وای سامنے آگئی

 



لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تین روز قبل ٹریلر کے نیچے آکر 2 افراد کے جاں بحق ہونے والے دلخراش حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریلر دھیرے دھیرے آگے کی جانب بڑھتا جا رہا ہے۔ جس مقام پر ٹریلر کھڑا تھا، جب وہاں سے پورا ٹریلر گزرا تو اس کے نیچے سے دو افراد کی لاشیں سامنے آئیں۔ ڈرائیور کو ٹریلر کے نیچے دو افراد کے کچلے جانے کا علم تک نہیں ہوا اور وہ دونوں مزدوروں کو کچلتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ کچھ فاصلے پر چورنگی کے قریب پہنچنے کے بعد ٹریلر کا کلینر بھاگ کر ڈرائیور کو حادثے سے آگاہ کرتا ہے تاہم ڈرائیور رکنے کے بجائے کلینر کو بھی اپنے ساتھ ٹریلر میں سوار کرکے موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں محنت کش تھے، جو کام کی تھکن کے باعث آرام کرنے کے لیے تیز دھوپ سے بچنے کی غرض سے ٹریلر کے نیچے لیٹ گئے تھے اور وہیں سو گئے۔ ٹریلر کے اسٹارٹ ہونے کا بھی انہیں علم نہ ہو سکا اور وہ سوتے سوتے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل