Saturday, May 02, 2026
 

معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر تقریب، راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا

 



معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں علامہ محمد اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے “لب پہ آتی ہے دعا” سمیت کلامِ اقبال پیش کر کے سماں باندھ دیا، جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء اور دیگر شرکاء نے بھی اقبال کے اشعار پیش کیے۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں اقبال کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کیا۔ مقررین نے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبال کے خوابوں کی تعبیر قرار دیتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فکرِ اقبال نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات کی حاضری، پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار۔ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم کی خصوصی شرکت۔ تقریب میں علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی… pic.twitter.com/jYnhQ39NuU — PTV News (@PTVNewsOfficial) May 2, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل