Saturday, May 02, 2026
 

عفت عمر کی مالی مشکلات اور رنگت سے جڑی مشکلات پر کھل کر گفتگو

 



معروف ٹی وی میزبان وماڈل عفت عمر نے پہلی بار اپنی مالی مشکلات اور رنگت سے جڑی مشکلات پر کھل کر گفتگو کی۔  پاکستانی ماڈل، میزبان اور اداکارہ عفت عمر نے ایک حالیہ انٹریو میں  اپنے ماضی، مالی مشکلات اور ظاہری رنگت سے متعلق درپیش مسائل پر کھل کر اظہار کیا۔  عفت عمر نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، اگرچہ انہوں نے اچھے اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا رنگ بہت سانولا تھا، جو اُس وقت قابل قبول نہیں سمجھا جاتا تھا، مگر میں اسی رنگت کے ساتھ آگے بڑھی اور انہی لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنائی۔ عفت عمر کے مطابق والد کی عدم موجودگی، مالی مسائل اور معاشرتی احساسِ کمتری نے انہیں ماڈلنگ کی طرف دھکیلا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے یہ حیران کن تھا کہ ایک انتہائی سانولی لڑکی بھی ماڈل بن سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے پیشگوئیاں کی تھیں کہ یہ رشتہ چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گا، مگر انہوں نے تمام مشکلات کے باوجود اپنی زندگی کامیابی سے گزاری۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل