Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کرنے میں بحری قزاقوں کی طرح کام کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ تبصرہ چند روز قبل امریکی فورسز کی جانب سے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے بعد دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے جہاز سنبھال لیا، ہم نے کارگو سنبھال لیا، ہم نے تیل سنبھال لیا۔ یہ بہت منافع بخش کاروبار ہے۔ ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں۔ ہم کھیل نہیں کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تہران کے کچھ جہازوں کو امریکا نے ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے کے بعد قبضے میں لے لیا ہے، جس میں ایشیائی پانیوں میں منظور شدہ کنٹینر بحری جہاز اور ایرانی ٹینکرز بھی شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل