Tuesday, April 21, 2026
 

پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملہ مؤخر کردیا؛ جنگ بندی میں بھی توسیع؛ ٹرمپ کا اعلان

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر فی الحال حملے نہیں کر رہے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے۔ انھوں نے مزید فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہو جاتے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس کے بعد امریکی فوج کو ہدایت دی کہ وہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی (Blockade) جاری رکھے اور ہر ممکن صورتِ حال کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ توسیع اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل