Tuesday, April 21, 2026
 

3 جاپانی فوجی اپنے ہی ٹینک کی گولاباری سے ہلاک

 



جاپان میں ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک کے ذریعے غلطی سے ہونے والے فائر کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے کہا کہ جنوب مغربی اویٹا کے علاقے میں جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے زیر استعمال تربیتی گراؤنڈ میں ہونے والے غیر معمولی حادثے میں ٹینک نے غلطی سے گولاباری کی جس سے عملے کے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ تاہم حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنی دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل