Tuesday, April 21, 2026
 

راولپنڈی: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 15 افغان باشندے گرفتار

 



راولپنڈی میں حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، تھانہ رتہ امرال پولیس کی چیکنگ کے دوران 15 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام افراد کو افغان ریپٹری ایشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل