Tuesday, April 21, 2026
 

ایران کا مذاکرات سے انکار؛ امریکی نائب صدر نے دورۂ پاکستان مؤخر کردیا

 



امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہونے والا دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا۔ نیویارک پوسٹ نے اپنےذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان جانے سے روک دیا کیوں کہ ایران نے تاحال مذاکرات نہ کرنے کا اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔ نیویارک پوسٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر ایران نے مذاکرات کے لیے ہامی بھرلی اور اپنا وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تو امریکی وفد بھی اسلام آباد جائے گا۔ ادھر نائب صدر جے ڈی وینس اس وقت وائٹ ہاؤس میں اہم پالیسی اجلاسوں میں مصروف ہیں۔ جس کے بارے میں میڈیا کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کو کچھ نئی تجاویز پیش کی تھیں لیکن ایران نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد دورۂ پاکستان عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔   مذاکرات کے لیے ہونے والے دورۂ پاکستان کے مؤخر ہونے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آخرکار ایک اچھا معاہدہ ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ 20 روز قبل پاکستان کی ثالثی میں دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل