Tuesday, April 21, 2026
 

کراچی میں بااثر کم عمر لڑکے کی نامناسب حالت میں ڈرائیونگ، گاڑی کو معمولی حادثہ

 



شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامناسب حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے لڑکے کو اُس کا ساتھی اور بااثر شخص اپنے ہمراہ لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے خیابان اقبال میں ایک نوجوان مبینہ طور پر نشے میں دھت اور بے لباس ہوکر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے پلاٹ پر رک گئی، واقعے کے بعد ڈی ایچ اے کی ویجیلنس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیو تولیہ باندھ کر بغیر شرٹ کے بغیر ڈرائیونگ کررہا تھا جس نے ویجیلنس ٹیموں سے بدتمیزی بھی کی۔ واقعے کے بعد ایک شخص اپنے گارڈز کے ساتھ آیا اور لڑکے کو اپنے ہمراہ لے گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ اے ویجیلنس نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا جبکہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور ویڈیو ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل