Tuesday, April 21, 2026
 

برطانیہ؛ 2008 کے بعد پیدا ہونے والے افراد تاحیات سگریٹ نہیں خرید سکیں گے

 



برطانیہ نے تمباکو نوشی سے پاک نسل کی مہم کے تحت 31 دسمبر 2008 کے بعد سے پیدا ہونے والے ہر بچے پر سگریٹ خریدنے پر پابندی عائد کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پابندی یہ ’’ٹوبیکو اینڈ ویپس بل‘‘ کے تحت عائد کی جا رہی ہے جو پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور جلد شاہ چارلس کی منظوری کے بعد باقاعدہ نافذ ہو جائے گا۔ اس نئے قانون کے تحت کے 17 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مستقبل میں سگریٹ خریدنا ہمیشہ کے لیے غیر قانونی ہوگا۔ دکانوں کو ان افراد کو تمباکو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح حکومت کو تمباکو، ویپ (e-cigarette) اور نکوٹین مصنوعات پر مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔ جیسے بچوں کے ساتھ گاڑی میں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کے باہر ویپنگ ممنوع ہوگی۔ تاہم اس قانون کے تحت گھروں اور کھلے نجی مقامات پر ویپنگ کی اجازت برقرار رہے گی۔ برطانیہ کے وزیر صحت نے اسے تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیماری کے علاج سے بہتر اس کی روک تھام ہے۔ یہ قانون جانیں بچائے گا اور صحت کے نظام (NHS) پر دباؤ کم کرے گا۔ وزارت صحت کے بیان میں بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی برطانیہ میں قابلِ روک تھام اموات، بیماریوں اور معذوری کی بڑی وجہ ہے اسی لیے اس قانون کو صحت عامہ کے لیے ایک بڑا اقدام سمجھا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل