Saturday, May 02, 2026
 

گورنر پنجاب سے میئر کراچی کی ملاقات، بین الصوبائی روابط کو فروغ دینے اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

 



گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات۔ملاقات میں بین الصوبائی روابط کو فروغ دینے اور پیپلز پارٹی سندھ اور پنجاب کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر پنجاب کی پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ملاقات میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی سنٹرل پنجاب احسن رضوی، سردار علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کراچی کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیک ( ن) کی صوبائی حکومتیں نیک نیتی سے کام کر رہی ہیں۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی عوامی نمائندہ جماعت کے نوجوان لیڈر ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین کافی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی کاوشوں سے اللہ نے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت بخشی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل