Saturday, May 02, 2026
 

ایس ای سی پی نے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے آئی پی او کی منظوری دیدی

 



مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی صورتحال مستحکم ہے جہاں نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کے تسلسل سے سرمایہ کاروں کے لیے نئی سرمایہ کاری کے مواقع دستیاب ہیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے آئی پی او کی منظوری دیدی ہے جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران اب تک پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آئی پی اوز کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی۔  سروس لانگ مارچ ٹائرز ٹرک اور بس ریڈیل ٹائروں کی تیاری سے وابستہ کمپنی ہے جس کے 38 کروڑ 97 لاکھ سے زائد حصص فروخت کے لیے پیش کردیے گئے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق آئی پی او بک بلڈنگ طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔ 75 فیصد حصص ادارہ جاتی اور ہائی نیٹ ورتھ سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ 25 فیصد حصص ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق امریکا ایران تنازع کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 14.54 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن مثبت امیدوں پر مقامی سرمایہ کاروں کی مضبوط شرکت سے مارکیٹ کا اعتماد برقرار رہا۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری سے قبل کمپنی کے پراسپیکٹس کا بغور جائزہ لیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل