Friday, April 10, 2026
 

ایران میں جنگ بندی پر عوام کا پاکستانی پرچم اٹھا کر جشن

 



ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایرانی عوام کو پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے خطے میں بڑھتی کشیدگی میں کمی آئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ممکنہ بڑے تصادم کو ٹال دیا گیا، جبکہ لاکھوں افراد کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں مدد ملی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت مؤقف اور دھمکیوں کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل