Wednesday, April 08, 2026
 

پی ٹی اے کا موبائل سم بلاک کرنے کا عندیہ، کون لوگ متاثر ہوں گے؟

 



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال اور ایکسپائر شناختی کارڈ پر نکلی ہوئی سموں کو بلاک کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل صارفین کیلیے اہم ہدایت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ کسی بھی مرنے والے شخص کے نام پر موجود سم کو کسی بھی وقت بند کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ایکسپائز شناختی کارڈ پر چلنے والی سموں کو بھی کسی بھی وقت بلاک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد نمبر دوبارہ نہیں ملے گا۔ پی ٹی اے نے عوام سے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں۔ پی ٹی اے نے نادرا سے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پی ٹی اے  محفوظ اور شفاف ٹیلی کام نظام کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں موبائل سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل