Loading
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی تبدیلی کے بارے گردش رپورٹس جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کی کوئی ہدایات یا احکامات جاری نہیں کیے جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر نے بھی تصدیق کی کہ بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ بعض ٹی وی چینلز بغیر کسی صحافتی اخلاقیات یا پیشہ ورانہ دیانتداری کا لحاظ کیے اس غلط معلومات کو غیر ذمہ داری سے پھیلا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل