Loading
شہر قائد میں ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ کراچی نے خلیجی ریاستوں میں سیلون اوربیوٹی پارلرکی آڑمیں غریب گھرانوں کی لڑکیوں کے جسمانی استحصال میں ملوث گینگ کوبے نقاب کردیا۔
دیہی سندھ کے مختلف شہروں سے بھاری تنخواہوں پرملازمت کا جھانسہ دے کربجھوائی جانیوالی خواتین کوڈانس بارمیں استعمال کروایاجاتاتھا۔
خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی نازیبا وڈیوز بناکرانھیں اس کام کیلیے بلیک میل کیاجاتاتھا، قبیح عمل میں ملوث گٹھ جوڑسے منسلک ایجنٹ حاذق میمن کوحیدرآبادسے گرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈنکی کے بعد یورپ جانیوالے پاکستانی نوجوان مبینہ طورپرایک نئے بین الاقوامی گٹھ جوڑکاحصہ بن رہے ہیں۔
کیس کے تفتیشی افسرمسرورنے ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے ایک خاتون کوجناح ٹرمینل پرمشتبہ جان کرروکا اوراس کیس کوایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ بھیجا گیا۔
اس کی جب ابتدائی تفتیش کی گئی توپروازسے آف لوڈ خاتون نے بتایا کہ وہ اس پرواز کے ذریعے دبئی جانے کیلیے آمادہ نہیں تھی کیونکہ وہ انجانے میں ایک ایسے دلدل میں پھنس چکی ہے جس کی وجہ سے وہ دبئی نہیں جانا چاہتی تھی۔
ایف آئی اے تفتیشی آفیسرکے مطابق چند ماہ قبل ایک فی میل ایجنٹ نے6لاکھ روپے کی ماہانہ خطیررقم کا کہہ کراسے دبئی میں ایک سیلون میں ملازمت کا جھانسہ دیامگرجب وہ وہاں پہنچی تووہ ایک ڈانس بارتھا۔
ڈانس بارمیں اس سے کام لیاگیااوراس کا جنسی استحصال کیاگیا،3ماہ کے دوران اس کی مختلف کمروں میں نازیبا وڈیوزبنائی گئی مگرجب پاکستان آنے کے بعداس نے دوبارہ جانے سے انکارکیاتوپھران وڈیوزکے ذریعے اس کی پوری فیملی کوڈرایا،دھمکایا گیااورخوفناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
مسرورکا مزید کہناتھا کہ مرکزی ایجنٹ بیک وقت مختلف سب ایجنٹس کے ذریعے خواتین کی دبئی روانگی کیلیے ان سے رابطے میں تھا،خاتون کے موبائل فون کے ذریعے سب ایجنٹس میں شامل حاذق میمن نامی ملزم کی حیدرآباد میں نشاندہی ہوئی۔
ملزم حاذق میمن نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ بنیادی طورپرپراپرٹی کا کام کرتاہے،صرف خاتون کوامیگریشن کی سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کی تھی،اس وجہ سے گرفتاری عمل میں آئی۔
ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بہت زیادہ تونہیں مگراس بات کا علم تھا کہ یہ لوگ خواتین کوڈانس کلبس بجھواتے ہیں تاہم خواتین کوبلیک میل کرنے کے معاملے کا قطعی علم نہیں تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا،گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے دیگرملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل