Wednesday, April 08, 2026
 

ای سی سی، 80 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف، 2.8 ارب روپے کی منظوری

 



کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے بچوں کی ویکسینیشن پروگرام کے لیے 2.8 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے۔  اجلاس میں چھالیہ کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم کی بھی منظور دیدی گئی ۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دانش اسکول کری اور یوتھ اسکل پروگرام کو فنڈز ملیں گے۔ تفصلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے 2.8 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی جائے گی۔ اجلاس میں وزارتِ تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی، جس کا تعلق چھالیہ (آریکا نٹ)کی درآمد سے ہے۔ ای سی سی نے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے لیے بھی 30 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی، جو وزیراعظم کے امدادی پیکج، لیو پریپریشن ریزرو کی ادائیگی اور سفری اخراجات جیسے ضروری امور پر خرچ کی جائے گی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل