Thursday, April 09, 2026
 

برطانوی وزیراعظم کی سعودی عرب آمد، ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

 



ریاض میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل