Thursday, April 09, 2026
 

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بات چیت

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پر بات چیت کی گئی جبکہ جنگ بندی کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیفوٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔ تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل