Loading
عالمی سطح پر امریکا ایران جنگ بندی میں مؤثر اور نتیجہ خیز سفارتکاری پر پاکستان کی بھرپور پذیرائی جاری ہے۔
مختلف ممالک کی اہم شخصیات کی جانب سے مثبت ردعمل میں پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔
چین نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے مؤثر کردار کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔ اسی طرح آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے جنگی بندی میں پاکستان کے احسن کردار پر شکریہ ادا کیا۔
آسٹرین چانسلرکرسچن اسٹوکر نے کہا کہ شدید بحران اور تباہ کن اثرات رکھنے والی جنگ کو رکوانےپر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بھی پاکستان کے بطور ثالث شاندار کردار پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی عرب نے امن و امان کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے احسن کردار کو سراہا۔جرمن چانسلر فریڈریخ مرز نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے پاکستان کی بطور ثالث انتھک محنت پر شکر گزار ہیں۔
وزیر خارجہ نیوزی لینڈ ونسٹن پیٹرز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیساتھ ساتھ پاکستان کے بھرپور کردار کو بھی سراہتا ہے۔
دوسری جانب یورپین کونسل اور یورپی یونین کمیشن کی صدور نے بھی ایران امریکا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا جبکہ برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، جرمنی ، کینیڈا ، ڈنمارک ، نیدر لینڈ، اسپین اور جاپان نے بھی مشترکہ بیان میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
قازقستان ، ملائیشیا کے صدور اور ناروے ، سویڈن کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کی بہترین سفارتکاری کو خوب سراہا جبکہ قطر،عمان، پرتگال، رومانیہ سمیت متعدد ممالک نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کو قابل ِتحسین قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل