Loading
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فون کیا اور ایران امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں پر مبارک باد دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میکرون نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے تاکہ پورے خطے میں امن بحال کیا جاسکے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل