Thursday, April 09, 2026
 

ایران جنگ بندی سے متعلق اردگان کا پاکستان اور قطری قیادت سے رابطہ

 



ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ایران میں جنگ بندی کے عمل اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کال کے دوران اردگان نے ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ میں جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتے کے امن عمل کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کے عمل میں ترکیہ کے تعاون کی بھی تعریف کی۔رہنماؤں نے جنگ بندی اور جاری سفارتی کوششوں سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر نے قطر کے امیر کے ساتھ بھی فون پر بات کی اور کہا کہ حال ہی میں ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔ ترک ایوان صدر کے مطابق کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل