Thursday, April 09, 2026
 

کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال کی پہلی موت

 



کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، متوفی کا تعلق ضلع شرقی سے تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ شہرِ قائد میں ڈینگی کے 163 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن سے ڈینگی کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر ڈویژن سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل