Friday, April 10, 2026
 

اسلام آباد مذاکرات: غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان

 



حکومت نے اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد مذاکرات 2026 کے سلسلے میں آنے والے تمام شریک ممالک کے مندوبین اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام ایئرلائنز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیگریشن حکام ان افراد کو آمد پر ویزا جاری کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل