Friday, April 10, 2026
 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

 



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے میڈیکل شعبے میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سینیئر اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سینیئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے 24 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل