Loading
بھارتی کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں، جہاں ان کی واپسی کے ساتھ ہی ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان کے بعد ایک لمبے عرصے بعد سمے رائنا دوبارہ یوٹیوب پر فعال ہوئے اور اپنی پہلی ہی ویڈیو میں انھوں نے مکیش کھنہ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے کردار شکتی مان کے حوالے سے بھی تذکرہ کیا۔ جو مکیش کھنہ کو ناگوار گزرا۔
مکیش کھنہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ میم شیئر کی، جس میں سمے رائنا کو گدھے پر بیٹھا دکھایا گیا اور سخت الفاظ میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اداکار نے نہ صرف ان کے بیان کو نامناسب قرار دیا بلکہ ان کی شخصیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عادتوں کو بدلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
67 سالہ اداکار نے مزید کہا کہ چاہے جتنی کوشش کی جائے، کچھ لوگ اپنی روش نہیں بدلتے اور ویسے ہی رہتے ہیں جیسے پہلے تھے۔
واضح رہے کہ سمے رائنا اپنے منفرد اور بعض اوقات متنازع مزاح کے لیے جانے جاتے ہیں، جس کے باعث وہ ماضی میں بھی کئی بار تنقید اور مسائل کا سامنا کر چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل