Friday, April 10, 2026
 

جنگ بندی مذاکرات سے قبل ہماری 2 شرائط پوری ہونا ابھی باقی ہیں: ایران

 



اسلام آباد امن مذاکرات میں امریکا کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی سربراہی ممکنہ طور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے نائب امریکی صدر روانہ ہوچکے ہیں۔ ایران وفد کی پاکستان آمد کل متوقع ہے تاہم اس سے قبل ممکنہ چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے دو شرائط رکھ دیں۔ محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والے 2 اقدامات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد کیے گئے اثاثوں کی بحالی ہیں اور یہ دونوں وعدے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے پورے ہونے چاہیئے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ مذاکرات سے قبل لبنان میں فوری جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی لازمی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد باقر قالیباف کا یہ بیان مذاکرات سے ایک قبل آنا اہم موڑ ہے کیوں کہ وہ ممکنہ طور پر ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل