Saturday, April 11, 2026
 

کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار 

 



مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرسید کی حدود محمد شاہ قبرستان، سیکٹر 7-B نارتھ کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ ولد سعید علی اور آصف علی ولد ارشد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول 30 بور، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سیکٹر 5/A-4 نارتھ کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت یوسف ولد آصف جبکہ ساتھی کی ملزم عبید ولد اجمل کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود بلاک G نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی ولد مظہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس ہی طرح ضلع ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد عرف سمیر جبکہ دوسرے کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر کے اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ علاوہ ازیں چاکیواڑہ پولیس نے بھی مقابلے کے بعد ایک ملزم انیس عرف سنگھم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل