Loading
اسلام آباد: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورۂ پاکستان کے لیے آنے والی خصوصی پرواز کے کال سائن سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس پرواز کا کال سائن “SAM095” رکھا گیا ہے، جو ایک خصوصی فضائی مشن (اسپیشل ایئر مشن) کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ کال سائن عموماً امریکی فضائیہ کی اُن پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن میں صدر یا نائب صدر کے علاوہ دیگر اعلیٰ سطح کے سرکاری، عسکری یا سیاسی عہدیداران سفر کر رہے ہوں۔
عام طور پر جب امریکی نائب صدر خود طیارے میں سوار ہوں تو پرواز کو “ایئر فورس 2” کہا جاتا ہے، تاہم اس مشن کے لیے “SAM095” کا استعمال اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ ایک وسیع تر سرکاری مشن ہے جس میں دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق “SAM” کا مطلب اسپیشل ایئر مشن ہوتا ہے جبکہ “095” اس مخصوص پرواز کو دیا گیا آپریشنل نمبر ہے، جو اس کے مشن پلان کی شناخت کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جے ڈی وینس اسلام آباد اپنے مخصوص سی 32 اے طیارے کے ذریعے پہنچ رہے ہیں، جو امریکی اعلیٰ حکام کے لیے استعمال ہونے والا خصوصی طیارہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل