Loading
لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے ٹریس کر کے کرول بازار سے گرفتار کیا، لڑکی سے ذیادتی کے متعلق تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست موصول ہوئی تھی۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی
ترجمان نے کہا کہ ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ نمبر 704/26 درج ہے، ملزم بلا پھسلا کر لڑکی کو آپنے ساتھ جوس کارنر لے گیا اور زبردستی زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔
ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل