Saturday, April 11, 2026
 

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

 



سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی جبکہ  چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ فی 10 سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کے نرخ بڑھ گئے، جو فی تولہ 50 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 913 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل