Saturday, April 11, 2026
 

چین کی ایران کو دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق امریکی دعووں کی تردید

 



چین نے امریکی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے اُن دعووں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین ایران کو جدید دفاعی نظام فراہم کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ ایران کو ہفتوں کے اندر نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین نے ایسی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ سی این این کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ نے جاری جنگ میں شامل کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں۔ چین کی جانب سے یہ بیان میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوؤں کے جواب میں آیا ہے کہ چین ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے، ایسا اقدام جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ چینی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، بیجنگ کی جانب سے کسی بھی فریق کو مسلح نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل