Saturday, April 11, 2026
 

امریکا کا منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے پر اتفاق، ایرانی دعویٰ

 



سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ رائٹرز رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران نے اس اقدام کو واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدگی کی علامت قرار دیا ہے۔  سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ ان اثاثوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی یقینی فراہمی سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے۔ امریکا نے اس حوالے سے اثاثے منجمد کرنے یا جاری کرنے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل