Loading
کراچی بندرگاہ پر پاکستان کے لیے آنے والا کنٹینر جہاز لنگر انداز ہو گیا۔ حکام کے مطابق ایم وی سیلن، جو این ایل سی (اے پی لائن) کے زیرِ انتظام ہے، کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے بعد پاکستان کے لیے آنے والے کنٹینر جہاز کی یہ پہلی آمد ہے، جسے کنٹینرائزڈ تجارت کی بحالی کا اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ جبل علی سے آنے والے اس جہاز کی آمد سے بحری ترسیلی نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
کے پی ٹی کے مطابق یہ پیش رفت بندرگاہ، شپنگ اور لاجسٹکس سے وابستہ اداروں کے مؤثر باہمی تعاون کی عکاسی کرتی ہے، جس کے باعث کارگو آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھا گیا اور سپلائی چین متاثر ہونے سے بچی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل