Loading
خیبرپختونخوا میں انسولین سمیت 7 مختلف ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسولین سمیت 7مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی اور انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 4 ہزار 720 ہوگئی ہے۔
اسی طرح بدہضمی اورتیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت 530 سے بڑھا کر 620 روپے، وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی ہے، تھائیرائڈ کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کردی گئی ہے، ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کردی گئی۔
صوبے میں دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل