Saturday, April 11, 2026
 

غیر قانونی کام میں ملوث شاطر میاں بیوی گرفتار

 



لاہور میں گھروں کے اندر چوری کی وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کے خطرناک گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے بند گھروں میں چوری کرنے والے گینگ کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں پولیس نے چوری کی وارداتیں کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیا۔ سمن آباد پولیس نے راحیل ظہور اور شمائلہ بی بی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے نشاندہی کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان بند گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ گرفتار میاں بیوی سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان نے تفتیش کے دوران چوری کی 7 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان گھروں کی ریکی کے دوران شک سے بچنے کےلیے معصوم بچے کو بھی ساتھ رکھتے تھے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کر کے کیس کو مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل