Saturday, April 11, 2026
 

راولپنڈی؛ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

 



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں بھی بڑی کمی کر دی۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسد عباس نے ٹرانسپورٹرز سے اہم اجلاس کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے 15 فیصد کم کردیے گئے ہیں، پیٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 26 فیصد تک کمی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور تمام ٹرانسپورٹ یونینز میں کرائے کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل