Loading
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ خلوص نیت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اس سفارتی موقع کو ایک اہم پیش رفت سمجھتے ہیں اور فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے ضائع نہ کریں اور تعمیری انداز میں مذاکرات کریں تاکہ دیرپا اور جامع معاہدہ ممکن ہو سکے۔
خیال رہے کہ یہ اہم مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہے ہیں جس کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو سفارتی راستے سے حل کرنا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر امریکا اور ایران 2 ہفتوں کی جنگ بندی پر رضامند ہوئے جس کے دوران امریکا نے حملے بند کرنے اور ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
جس کے بعد جنگ بندی مذاکرات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے امریکی اور ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے جہاں پاکستان کی میزبانی میں یہ تاریخی مذاکرات ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل