Loading
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا جو کہ دنیا پر ہمارا احسان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا خطرہ آبنائے ہرمز میں جہاز کے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا جانا ہے جس سے بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہتا رہا ہے اور یہ دنیا پر ہمارا بڑا احسان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے لیے کیا جا رہا ہے جو یہ کام خود کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں سمندر کی تہہ میں جا چکی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوج کی فضائی اور بحری صلاحیتیں بڑی حد تک ختم ہو چکی ہیں اور ان کے میزائل اور ڈرون بھی زیادہ تر تباہ کر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے تیل کی 20 فیصد ترسیل ہوتی ہے۔ حالیہ کشیدگی اور مائنز بچھائے جانے کے باعث اس راستے سے جہازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل