Saturday, April 11, 2026
 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی پلیئرز کی انجوائےمنٹ، پیڈل اور گالف سرگرمیوں میں شرکت

 



پی ایس ایل 11 میں اپنے پانچویں میچ میں دوسری فتح سے ہمکنار ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پیڈل اور گالف کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ کو تفریحی دن گزارا۔ گزشتہ روز راولپنڈی پنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے کر چار پوائنٹس جوڑنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی ریلی روسو، بین میکڈرموٹ، بریٹ ہیمپٹن، سیم ہارپر، الزاری جوزف، بیون جیکبز اور ٹام کرن ہفتے کی دوپہر  کراچی گالف کلب پہنچے اور چلچلاتی دھوپ میں لش گرین  کورس  پر گالف کھیلی اور لطف اندوز ہوئے۔  ان غیر ملکی کرکٹرز نے ایس ایس یو کے ٹینس کورٹس پر بھی وقت گزارا اور  مختلف شاٹس کھیلتے رہے، اگلے میچ میں 15اپریل کو پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے  کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم اتوار کو صبح پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل